تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:47

ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور ویڈیو گیم" ڈیڈ بریڈ " کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی.....ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم " ڈیڈ بریڈ " (Deadbreed)کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔سویڈش گیم ڈویلپرزکے اشتراک سے تیار ہونیوالی مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس گیم ٹریلر میںایک بہادر جنگجواپنے روایتی انداز میں خطرناک بلائوں خاتمہ کرتا نظر آرہاہے۔ اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیںجس میںکئی نئے کردار گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجوئوں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم آئندہ چند ماہ میںریلیز کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.