2 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:7
مار دھاڑ سے بھرپور ویڈیو گیم "ہائی رول واریئرزـ"کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیو یارک......مار دھاڑ اور ایکشن کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ جنگوں پر مبنی ویڈیو گیم ہائی رول واریرزکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اومیگا فورس اورٹیم ننجا کے تحت بننے والے اس ویڈیو گیم کی کہانی ہائی رول نامی ایک سلطنت کے گرد گھومتی ہے جہاں کی شہزادی کوایک جادوگرنی اغواء کرلیتی ہے۔دی لیجنڈ آف زیلڈا کے مشہور زمانہ کرداروں پر مبنی ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم چودہ اگست کو ریلیز کردیا جائے گا۔