3 جولائی 2014
وقت اشاعت: 5:7
کامیڈی فلم "ہوریبل باسسز2 ـ " کاپہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک...این جی ٹی.....بلاک بسٹر ہالی وڈفلم "ہوریبل باسسز"کا سیکوئل منظرِ عام پر آگیا ہے ، اسی سلسلے میں کرِس پائن، جیمی فاکس اور جینیفر اینسٹن کی کامیڈی سے بھرپور نئی فلم "ہوریبل باسسز2 ـ " کاپہلا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا ہے۔ہدایتکارشین اینڈرس کی اس فلم کی کہانی گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی باسسز کے ستائے 3 ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ذاتی کاروبار کرنے کی ٹھان لیتے ہیں۔بریٹ ریٹنر، جے اسٹرن اورجان مورس کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکار کرسِ پائن ،جیمی فاکس اور جینیفر اینسٹن کے علاوہ جیسن بیٹ مین، چارلی ڈے ،کیون اسپیسی اور کرسٹوفروالٹزاپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر سے نظر آئیںگے۔ذاتی کاروبار شروع کرنے کیلئے سرمایہ کار کو منانے کیلئے بھونڈے طریقے اختیارکرتے دوستوں پر مبنی یہ کامیڈی فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 26نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔