تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:53

بالی ووڈرومانٹک فلم ’ہمپٹی شر ما کی دلہنیا‘کے نئے ڈائیلاگ پروموز

جیو نیوز - ممبئی .....ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی نئی رومانٹک فلم ہمپٹی شر ما کی دلہنیاکے نئے ڈائیلاگ پروموز کی وڈیو جاری کر دی گئی۔ اسٹوڈنٹ آف داایئر کی جوڑی عالیہ بھٹ اور ورون دھون ایک بار پھر نئی فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا میں ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کے نئے پرومو زمیں عالیہ بھٹ اور ورون دھون آپس میں جملہ بازی کرتے نظر آرہے ہیں۔فلم میں عالیہ بھٹ نا صرف کرینہ کپور کی فین ہیں بلکہ ایک پنجابی لڑکی کے روپ میں بھی نظر آئیں گی۔جبکہ دیسی ہیرو ورون دھون فلم میں چھوٹی مو ٹی نو ک جھوک اور شرا رتوں کے ساتھ اپنی دلہنیا کی تلاش میں مصروف ہیں۔ فلم 11 جولائی کو سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.