5 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:13
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کل29ویں سالگرہ منائینگے
جیو نیوز - ممبئی...... بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار رنویر سنگھ 6جولائی کو29ویں سالگرہ منائینگے۔6جولائی1985کوبھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے رنویر سنگھ نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز یش راج بینر کی رومانٹک کامیڈی فلم بینڈ باجا بارات سے کیا جس میں انکے مدِ مقابل انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا۔بینڈ باجا بارات کی باکس آفس پر شاندار کامیابی سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے رنویر نے اس فلم کے لیے ڈیبیو اداکار کے کئی ایوارڈزاپنے نام کیے۔انوشکا کیساتھ ہی رنویر سنگھ کی دوسری فلم لیڈیز ورسز رکی بہل بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور ناقدین کی جانب سے اُن کی کارکردگی کو بیحد سراہا گیا۔گذشتہ سال رنویر سنگھ کی دو فلمیں لٹیرااور رام لیلا سینما گھروں کی زینت بنیں جس میں سے لٹیرا تو خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی تاہم رنویر کی کارکردگی کو ناقدین کی جانب سے بیحد سراہا گیا جبکہ رام لیلا باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔رواں سال کے آغاز پررنویر کی پریانکا چوپڑا اور ارجن کپور کیساتھ ریلیز ہوئی فلم غنڈے بھی باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں کامیاب رہی۔رنویر سنگھ کی آنے والی فلموں میں پری نیتی کیساتھ کل دل اور پریانکا،فرحان اختر اور انوشکا شرما کیساتھ دل دھڑکانے دو شامل ہیں جو ممکنہ طور پر رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔