تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 جولائی 2014
وقت اشاعت: 22:13

پاکستانی فلم ’سلطنت‘ عید الفطر پر نمائش کیلئے تیار

جیو نیوز - لاہور......بھائی لوگوں پر بننے والی پاکستانی فلم ،سلطنت، عید الفطر پر نمائش کیلئے تیار ہے۔انڈر ورلڈ کی رنگینوں پر مبنی فلم میں بھارتی اور پاکستانی اداکار جلوے بکھیر رہے ہیں ۔پاکستان، دبئی، تھائی لینڈ اور مصر کی خوبصورت لوکیشنز پر فلمائی گئٍی پاکستانی فلم سلطنت کی ہدایات فیصل بخاری نے دی ہیں، فلم میں جاوید شیخ،اسلم بھٹی، سارہ لورین اور احسن خان مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔بھرپور ایکشن تھرلر فلم سلطنت میں بالی وڈ کے اکاش دیپ سہگل ،دیپک اور شویتا تیواری سمیت کئی دوسرے فنکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔لالی وڈ فلم سلطنت کے موسیقار چھکو لہری جبکہ مصنف پرویز کلیم ہیں، فلم سلطنت عید الفطر پر ریلیز ہونے والی بڑی فلموں میں شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.