تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:24

ہالی وڈتھرلر فلم ’دی پزیشن آف مائیکل کنگ‘کا کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس .....ہالی وڈ کی نئی سایکولوجیکل تھرلر the possesion of michael king کا ٹریلر جاری کردیا گیا، سوپر نیچر کو تلاش کرتے فلمساز کی یہ خوفناک کہانی اگست میں دنیا بھر میں پیش کی جائے گی۔ ہالی وڈ کی یہ نئی ہاررفلم بیوی کی موت کے صدمے سے شیطان کا روپ دھارنے والے مائیکل کنگ کی کہانی ہے۔ ڈیوڈ ینگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ڈکیومینٹیری فلم میکر کا مرکزی کردار اداکار شین جانسن نبھا رہے ہیں۔ کہانی میں خوفناک موڑ کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب اپنی بیوی کی اچانک موت کے بعد یہ شخص سوپر نیچرل قوتوں کے وجود کی تلاش میں فلم بنانے لگتا ہے۔ شیطانی قوتوں میں گھرے مایکل کنگ کی یہ کہانی اور اسکا اسکرین پلے بھی ہدایتکار ڈیوڈ ینگ نے تحریر کیا ہے۔ فلم 22 اگست کو ریلیز کی جائےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.