تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:54

دپیکا اور ارجن کپور کی فلم "فائنڈنگ فینی"کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کی نئی جوڑی ارجن کپور اور دپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم "فائنڈنگ فینی"کے پوسٹرز اورپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رائٹر و ہدایتکار ہومی اداجانیا کی اس فلم میں دپیکا اور ارجن کپور کیساتھ ساتھ نصیر الدین شاہ،ڈمپل کپاڈیہ اور پنکج کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رنویر سنگھ بحیثیت مہمان اداکار فلم کا حصہ بنیں گے۔پٹودی کے نواب سیف علی خان اور دنیش وجن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گوا کے پانچ افراد کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک معمر پوسٹ مین کے بچپن کے پیار کو ڈھونڈنے نکلے ہیں۔150ملین کے بجٹ سے تیار کی گئی یہ ہندی و انگلش فلم فائنڈنگ فینی فوکس اسٹار اسٹوڈیوزکے تحت رواں برس12ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.