تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 4:44

فلم"حیدر"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - ممبئی.....این جی ٹی....شاہد اور شردھا کپور پہلی بار ایک ساتھ ؛ شاہد اور شردھا کپور کیساتھ ہدایتکار وشال بھردواج کی ڈرامہ فلم"حیدر"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ولیم شیکسپیئر کے شہر آفاق ناول ہیملٹ سے ماخوذہدایتکار وشال بھردواج کی اس فلم میں شاہد کپور اور شردھا کپور کیساتھ تبو اور کے کے مینن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔وشال بھردواج اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی حیدر(شاہد کپور)اور عرشیہ(شردھا)پریس رپورٹر کے گرد گھوم رہی ہے جسے جموں وکشمیر کے مختلف حصوں میں فلمایا گیا ہے۔37کروڑکے بجٹ سے تیار کی جانے والی یہ ڈرامہ فلم حیدررواں برس2اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک خود وشال بھردواج نے ترتیب دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.