تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:34

نئی ہالی ووڈ فلم "اے ماسٹر بلڈر" کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک...... این جی ٹی...... مشہور و معروف ماہرِ تعمیرات کی زندگی پر مبنی ڈرامے سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم"اے ماسٹر بلڈر" کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ناروے کے صفِ اول کے آنجہانی ڈرامہ نگار Henrik Ibsenکی اس کہانی کو فلمی صورت میں ڈھالا گیا ہے جس کے ہدایتکارجوناتھن ڈیمی ہیں۔ ڈرامے سے بھرپوراس فلم کی کہانی ایک ایسے نامورماہرِ تعمیرات کی علالت کے دِنوں پر مبنی ہے جو اپنی زندگی میں انجام دئیے گئے ناقابلِ فراموش کارناموں کویاد کرتا ہے۔ماسٹر بلڈر کی زندگی کی ترجمانی کرتی اس فلم میںمرکزی کردار ولاس شون نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میںجولی ہیگارتھی، لیری پائن،لیزا جوئس اور اینڈری گروگری شامل ہیںجو 23جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.