تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:45

ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس آج سے امریکا کے سینماؤں میں

جیو نیوز - ہالی وڈ....ہالی وڈ فلم ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس نمائش کے لئے پیش کردی گئی ہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ یہ فلم باکس آفس پر ٹرانسفامر4کو پیچھے چھوڑ دے گی۔فلم ڈان آف دی پلانٹ آف دی ایپس آج نمائش کےلئے پیش کردی ہے۔ یہ فلم رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کی سیکوئل ہے۔میٹ ریوز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں اینڈی سرکیس،گیری اولڈ مین،جیسن کلارک اور کیری رسل اہم کردارادا کررہے ہیں۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کس طرح جینیاتی تجربات کے ذریعے بن مانس خطہ ارض کی سب سے ذہین ترین مخلوق بن کر دنیا پر اپنی حکمرانی ثابت کرنے لگتے ہیں۔دوسری جانب فلم ٹرانسفارمر4 کی بھی شاندار نمائش جاری ہے۔جس نے اب تک1کروڑ75لاکھ روپے بٹور لئے ہیں ؛جبکہ ماہرین نے دعویٰ کیاہے کہ ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس نمائش کے پہلے ہفتے ہی میں6کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.