12 جولائی 2014
وقت اشاعت: 10:55
انجلیناجولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "اَن بروکن"کا نیاٹریلرریلیز
جیو نیوز - ہالی وڈ ......ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کی ہدایاتکاری میں بننے والی نئی فلم " اَن بروکن" کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔بطور ہدایت کار ہ انجلینا جولی کی یہ دوسری فلم ہے۔ فلم 2010 میں معروف امریکی مصنفہ لورا ہلن برانڈ کی لکھی گئی کتاب سے ماخوذ ہے۔ جس میں جنگ عظیم دوم کے دوران ایک امریکی اولمپک رَنر لوئس زیمپرینی کے جنگی قیدی بننے کی سچی داستان پیش کی گئی ہے۔ ڈراما اور ایکشن سے سجی اس فلم کو 25 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔