14 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:42
ہالی ووڈ فلم " گارڈیئنز آف دی گلیکسی " کا نیاانٹرنیشنل ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک...... این جی ٹی...... مارول اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی نئی ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم " گارڈیئنز آف دی گلیکسی " (Guardians of the Galaxy) کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ تھرِل اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی سُپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو کائنات کے دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے جس کا ایک ایک پل دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے کر دے گا۔ مارول اسٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ایڈونچرفلم کے ڈائیریکٹر جیمز گن ہیںجسے رواں برس یکم اگست تک سینما گھروں کی زینت بنا دیا جائے گا۔