14 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:12
دبنگ سلمان خان کی ایکشن فلم کک کے نئے گانےکی وڈیوجاری
جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈکے دبنگ سلمان خان اس عید پر آرہے ہیں بھر پور ایکشن میں اپنے مداحوں سے عیدی لینے اوریہ دھماکے دار انٹری ہو رہی ہیں فلم کک میں۔سلمان خان اور جیکولین فرنانڈس کی ایکشن سے بھر پور فلم "کک"کے ٹریلر کے بعد نئے گانے یار نہ ملے کی وڈیو بھی ریلیز کردی گئی ہے جس میں نر گس فخری سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہو ئی ہیں جبکہ ا س گانے کو احمد خان نے کوریو گراف کیا ہے ۔ یار نہ ملے کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو یویو ہنی سنگھ نے کمپوز کر نے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ Jasmine Sandlas کے ساتھ گایا بھی ہے ۔ فلمساز و ہدایتکار ساجد نڈیاڈوالا کی اس فلم میں سلمان خان اور جیکولین کیساتھ رندیپ ہوڈا اور نوازالدین صدیقی اہم کردار ادا کررہے ہیں جسے 25جولائی کو عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔