17 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:24
سلمان اور جیکولین فرنانڈس کی ایکشن فلم’کک‘کے نئے پوسٹرز جاری
جیو نیوز - ممبئی ....این جی ٹی.....سلمان خان اور جیکولین فرنانڈس کی ایکشن فلم"کک"کے نئے پوسٹرز جاری کردیے گئے ہیں جن میں پہلی بار جیکولین کی جھلک بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔2009ء کی تیلگو فلم کک کی ریمیک فلمساز و ہدایتکار ساجد نڈیاڈوالا کی اس فلم میں سلمان اور جیکولین کیساتھ رندیپ ہوڈا اور نوازالدین صدیقی اہم کردار ادا کررہے ہیںجبکہ متھن چکربرتی بحیثیت مہمان اداکار کاسٹ کا حصہ بنے ہیں۔ ساجد نڈیاڈوالا کی اس ایکشن فلم کا اسکرین پلے معروف مصنف چیتن بھگت نے تحریرکیا ہے جبکہ فلم کا میوزک ہمیش ریشمیاسمیت میت براس انجان اور یو یو ہنی سنگھ نے ترتیب دیا ہے۔بھرپور ایکشن اور ہلکے پھلکے رومانس کا تڑکا لیے یہ فلم کک رواں سال25جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔