تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:44

بالی ووڈ لیجنڈ نصیر الدین شاہ 20جولائی کو 64ویں سالگرہ منائیںگے

جیو نیوز - ممبئی ......گرجتی برستی آواز اور بے ساختہ اداکاری" ترچھی ٹوپی والے "سے لے کر" ڈیڑھ عشقیہ" اور"دل تو بچہ ہے جی"تک شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ20جولائی کو اپنی 64ویں سالگرہ منائینگے۔گھن گھرج آوازخوبصورت انداز کے مالک نصیر الدین شاہ ہر بار کچھ ایسے موضوعات پر بنی فلموں میں کام کرتے نظر آئے ہیںجواُنہیںدیگر اداکاروں سے جُدا ثابت کر دینے کیلئے کافی ہیں۔نصیرالدین شاہ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئر کا آغاز انیس سواسی میں فلم" ہم پانچ" سے کیا جو فلمی پنڈتو ں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ انہیں اگلی کامیابی فلم "کرماں "سے ملی جس میں انہیں دلیپ کمار کیساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملااور پھر کامیابیوں کا یہ نہ ختم ہونیوالا سلسلہ یونہی چلتا رہا۔نصیرالدین شاہ کی مشہور فلموں میں بھومیکا، سفارش، امرائوجان ادا، موسم، کرماں، عشقیہ ،جلوہ، سرفروش،کرش اور ڈیڑھ عشقیہ شامل ہیں۔نصیر الدین شاہ نے بالی وڈ اور ہالی وڈ فلموں کے ساتھ ڈراموںمیںبھی کام کیا اسی اثناء میںانکے چاہنے والوں نے نامور ٹی وی سیریل" مرزاغالب" میں ان کی حقیقت سے قریب تراداکاری کو بیحد پسند کیا۔جادوگر، شاعر، شرابی یا ہو عاشق کا کردار ہر روپ میں نصیر الدین شاہ نے خود کو منوایا جن کو پدم بھوشن کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔ نصیر الدین شاہ کے بارے میں اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک باراسکرین پر نبھایاجانیوالا کردار ان کی فلمی زندگی میں کبھی دہرایا نہیں جاتاجو ان کی عالمی سطح پر شہرت اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.