تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:45

نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے بھی بندروں کا راج برقرار

جیو نیوز - ہالی وڈ......نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے بھی بندروں کا راج برقرار ہے ۔ بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم "رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس" کا سیکوئل اب تک پہلے نمبر پر ہے ۔ 2011ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم کا سیکوئل "ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس"اس ہفتے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر برقرار ہے۔اس بار فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح جینیاتی تجربات کے ذریعے بن مانس دنیا کی سب سے ذہین ترین مخلوق بن کر دنیا پر حکمرانی کرنے لگتے ہیں۔دوسرے نمبر پر ڈر اور خوف سے سجی نئی فلم دی پرج: انارکی موجود ہے ۔ فلم نے ریلیز کے تین دنوں میں 2 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔پرج:انارکی 2013 میں باکس آفس پر کامیابی سمیٹنے والی فلم دی پرج کا سیکوئل ہے ۔ جس میں ایک شخص سالانہ پرج نائٹ پر اپنے بیٹے کے قاتل سے انتقام لینے جاتا ہے مگر راستے میں اسے ہائی وے پرپھنسی ہوئی مغوی ماں بیٹی اور ایک جوڑے کی مدد کرنا پڑجا تی ہے۔ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم"planes" کا سیکوئل "فائر اینڈ ریسکیو"1 کروڑ 80لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔فلم کی کہانی اس بار بھی مرکزی کردار ڈسٹی کے گرد گھومتی ہے جو اس بار کسی ریس کا حصہ نہیں ہوگا بلکہ ایئر کرافٹ فائر فائٹنگ کرو کا حصہ بن چکا ہے۔ ڈسٹی اس نئے سفر میں کئی اہم سبق سیکھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.