تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:35

کرائم فلم "نائٹ کرالر"کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی.....خوف و دہشت کے مناظر سے بھرپور نئی کرائم فلم نائٹ کرالر کا ٹیزر ٹریلر کاری کردیا گیا ہے۔ڈین گلرائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک آزاد صحافی کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک شہر میںہونے والے زیر زمین جرائم کی کھوج میں لگ کر اسے ختم کرنے کواپنی زندگی کا مقصد بنالیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جیک گلن ہال،بل پاکسٹن،رینو رسو،ریاض احمد،کیون ریحم اور ایرک لانج سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جینیفر فاکس کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم سترہ اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.