23 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:55
بالی ووڈ :کامیڈین محمود کو مداحوں سے بچھڑے10برس بیت گئے
جیو نیوز - ممبئی.....بالی ووڈ کے مقبول مزاحیہ اداکار محمود کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے، اُن کے مداح آج بھی اُن کامیڈی کو نہ بھلا پائےہیں۔اداکار،ہدایتکار، پروڈیوسر اور کامیڈین محمود علی نے بطور چائلڈ اسٹار فلم کی دنیا میں داخل ہوئے اور تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔محمود نے ابتدا میں چھوٹے چھوٹے کردار نبھائے، انہیں اصل کامیابی فلم پڑوسن میں میوزک ٹیچر کے کردار سے ملی۔ محمود نے 65 سے 75 کے عشرے میں بالی ووڈ پہ راج کیا،اس دور کے کامیاب ترین کامیڈین قرار پائے۔ان کی آخری فلم،انداز اپنا اپناتھی۔محمود کے بیٹے لکی علی نے بھی فلم نگری میں قدم رکھا ،لیکن پذیرائی بطور گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر ملی۔23 جولائی 2004 کو،محمود علی،کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔