تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:5

ایڈونچرفلم" ہرکیولس" سنیما گھروں میںدھوم مچانے کیلئے تیار

جیو نیوز - لاس اینجلس......نامور ریسلر اور ہالی وڈایکشن اسٹار ڈیوین جانسن المعروف" دی راک"کی ایڈونچر ایکشن سے بھرپور نئی فلم " ہرکیولس" آج سے سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے ،اسی سلسلے میں فلم کا فائنل کریکٹر ٹریلربھی جاری کر دیا گیا ہے۔بریٹ ریٹنرکی ہدایتکاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی قدیم یونانی زمانے کے ایک ایسے بہادر اور جانباز جنگجو کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی کرشماتی تلوار کے ذریعے ظالم آمر بادشاہ کے خلاف لڑتے ہوئے اسکا تختہ اُلٹ دیتا ہے ۔ ایکشن سے بھرپوراس سنسنی خیز فلم میں خطرناک جنگلی جانوروںسے لڑتے ہرکیولس کے روپ میں اسکور پیئن کنگ کا سپر ہٹ کردار نبھانے والے ڈیوین جانسن نظر آئینگے جنکے علاوہ دیگر کاسٹ میںجون ہرٹ، ریفس سویل،ایئن میک شین،ربیکا فرگیوسن اور رابرٹ ملیئٹ شامل ہیں۔110ملین ڈالرلاگت سے تیارہونیوالی میدان جنگ کی خونریزی کے دِل دہلا دینے والے واقعات کی منظر کشی کرتی یہ فلم پیرا مائونٹ پکچرزکے تحت آج سے امریکی سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.