26 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:45
ہالی و وڈ فلم " دی باکس ٹرولز" کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک...... این جی ٹی...... ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم "دی باکس ٹرولز " کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ گراہم اینابیل اور اینتھونی استٹچی کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی Eggs نامی ایک ایسے یتیم لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس نے زیرِ زمین ایک غار میں اپنے انوکھے دوست بنا رکھے ہیں اور وہ دوست کوئی اور نہیں بلکہ ڈبوں میں رہنے والے دیو مالائی کردار ہیں۔ امریکن اسٹاپ موشن اینیمیشن اسٹوڈیوLaikaکی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ اداکار ریان رینالڈ، بین کنگسلے، سیمون پیگ اور ایلے فیننگ کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ یہ فلم 26 ستمبرکو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔