تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:15

ہالی ووڈ فلم "دی پینگوئنس آف مڈ غاسکر" کا نیاٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک...... این جی ٹی...... ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور امریکن تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم پینگوئنس آف مڈغاسکر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ سائمن جے اسمتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پینگوئنس کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کے گرد گھومتی ہے جو دنیا میں اپنی بقاء کی جنگ لڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ فلم میں پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ٹام میک گریتھ،بینیڈک کمبربیچ،کرس ملر،جان دیماگیو،کرسٹوفر نائٹس سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈریم ورکس اینیمیشن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم26 نومبر کو دنیا بھر کے سینما گھروںمیں ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.