28 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:45
اکشے کمار کی کامیڈی فلم" اینٹر ٹیمنٹ" 8 اگست سے سنیماؤں میں
جیو نیوز - ممبئی.......اکشے کمار نے نئی کامیڈی فلم" اینٹر ٹیمنٹ"کیلیے گانا ریکارڈ کرادیا۔بالی وڈ ایکٹر اکشے کمار کے مداح ایک بار پھر ان کی گلوکاری سے لطف اندوز ہو سکیں گے، نئی کامیڈی فلم انٹر ٹینمنٹ کے نئے ڈائیلاگ پروموز اور فلم میں اکشے کی آواز میں رکارڈ کیا گیا گانا جاری کر دیا گیا۔خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی آنے والی فلم میں ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ نئی کامیڈی فلم انٹر ٹینمنٹ میں اکشے کے مد مقابل تمنا بھاٹیا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کی کہانی قسمت کی بدولت راتوں رات امیر بن جانے والے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کی تمام دولت ایک کتے کو منتقل کردی جاتی ہے۔کامیڈی فلم انٹر ٹینمنٹ8اگست کو ریلیز کی جائے گی۔