29 جولائی 2014
وقت اشاعت: 17:45
سائنس فکشن فلم ’ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس‘ ملک بھر میں ریلیز
جیو نیوز - کراچی.....عید کی خوشیوں کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ’ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس‘ ملک بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔تھری ڈی میں ریلیز کی جانے والی فلم ’’ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس‘‘ دنیا بھر میں شائقین کے دل موہ لینے کے بعد اب پاکستان میں بھی ریلیز کردی گئی ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جینیاتی تجربات کے ذریعے بن مانس دنیا کی سب سے ذہین ترین مخلوق بن جاتے ہیں اور دنیا پر حکمرانی کرنے لگتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ شاندار مناظر، دلچسپ کہانی اور سنسنی خیز ایکشن سے بھرپور یہ فلم پاکستانی فلم بینوں کو بھی بے حد پسند آئے گی۔