تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 جولائی 2014
وقت اشاعت: 5:55

فلم "میڈ میکس- روڈ فیوری" کاپہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا

جیو نیوز - نیویارک.....این جی ٹی......ہالی وڈ کی بلاک بسٹرفلم سیریز میڈ میکس سلسلے کی چوتھی کڑی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم "میڈ میکس-روڈ فیوری "کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ہدایتکارجارج مِلر کی اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار نامور اداکار ٹام ہارڈی اور اداکارہ چارلیز تھرون نبھا رہے ہیںجن کے علاوہ نکولیس ہالٹ ، زوئی کریویٹس، ابے لِی، ریلئے کوگے اور نیتھن جونزاہم کرداروںمیں جلوئہ گر ہونگے۔ڈگ میشیل ، پی جے ووئیٹن اور جارج مِلر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی باغیوں اور خطرناک جنگجوئوں کے ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جو دنیا کا امن تباہ کرنے کو شش میں مصروف ہیں اور کسی کی بھی جان لینے سے گریز نہیں کرتے ۔ ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی اس سائنس فکشن فلم کو وارنر بروس پکچر کے تحت 15مئی 2015کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.