تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 اگست 2014
وقت اشاعت: 15:36

لازوال گیتوں کے خالق کشور کمار کا 85واں یوم پیدائش

جیو نیوز - ممبئی......بے مثال آواز سے سیکڑوں لازوال گیت تخلیق کرنےوالے گلوکار کشور کمار کا85 واں یوم پیدائش چار اگست کو منایا جا رہا ہے۔500سے زائد فلموں میں ہزاروں لازوال اور سدابہار گیت گانے والے کشور کمار 4اگست 1929ء کوبھارتی ریاست مدھیاپردیش کے بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام ابھاس کمارتھا۔انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز انیس سو چھیالیس میں فلم ’’شکاری‘‘ میں اداکاری سے کیا اور پہلا گانا 1948ء میں فلم ’’ضدی‘‘ کے لیے گایا۔انھوں نے اسی کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلم ’’پڑوسن‘‘ میں نبھائے گئے ان کے کردار کو سب سے زیادہ شہرت حاصل ملی۔کشور کمار نے گلوکاری اور اداکاری کے علاوہ فلم پروڈیوسر، میوزک کمپوزر، اسکرین رائٹر اور اسکرپٹ رائٹر کا بھی کام سر انجام دیا لیکن انھیں جتنی پذیرائی گلوکاری میں ملی اتنی دوسرے شعبے میں حاصل نہیں ہوسکی۔کشور کمار کو 1969ء میں فلم ارادھنا کے لیے بہترین گلوکار کا فلم فیئر ایوراڈ ملا۔ کشور نے اداکارہ مدھو بالا اور لینا چندروارکر سے شادیاں کیں۔ کشور 13اکتوبر 1987ء کو 58سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے لیکن وہ اپنی گائیکی کی بدولت آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.