5 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:2
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول کی آج 40ویں سالگرہ ہے
جیو نیوز - ممبئی.....بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی حسین آنکھیں اوردلکش مسکراہٹ آج بھی ان کے مداحوں کی نیندیں اڑادیتی ہیں ۔کاجول پانچ اگست 1974 کو بھارتی فلم نگری ممبئی میں پیدا ہوئیں۔فلم بازی گر میں انھوں نے پہلی بار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی بیساختہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔شاہ رخ خان کیساتھ ان کی جوڑی کو بےحد پذیرائی ملی۔آج بھی یہ فلمی جوڑی فلم بینوں کے دلوں پر سحر طاری کیے ہوئے ہے۔کاجول کی مشہور فلموں میں پیارتوہونا ہی تھا،کبھی خوشی کبھی غم اور فنا شامل ہیں۔ کرن جوہر کی فلم کچھ کچھ ہوتاہے میں کاجول نے ایسے جوہر دیکھائے جو آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔2011ء میں انھیں بھارت کے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا۔