تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:53

فلم "آل اِز ویل"کے پہلے گانے" چارشانیوار "کی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈاداکار ابھیشیک بچن کی کا میڈی فیملی فلم آل از ویل (All Is Well)کے ٹریلر کے بعد اس کے پہلے گا نے" چار شا نیوار" کی مکمل ویڈیو بھی مداحوں کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔اْمیش شکلا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ابھیشک بچن کے مدِمقابل گجنی گرل آسن جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں رشی کپور بھی اہم رول میں نظر آئیں گے۔اس فلم کی کہانی چار افراد پر مشتمل ایک چھوٹی سی فیملی کے گر د گھوم رہی ہے جو روڈ ٹرپ پر ہیں اور اس دوران انھیں خاندانی نو ک جھوک کے باعث کئی مسائل کا بھی سامنا کر نا پڑتا ہے۔اس فلم میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے بطورِ مہمان اداکارہ آئٹم سونگ بھی کیا ہے ۔ باپ بیٹے کے درمیان تکرار اورخاندانی مسئلے مسائل کی عکاسی کرتی یہ فلم آل از ویل 21اگست کودنیا بھر میں عام نمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.