تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:1

ہالی وڈ فلم ’جراسک ورلڈ‘ کا لگاتار چوتھے ہفتے بھی پہلی پوزیشن پر قبضہ

جیو نیوز - ہالی وڈ........تین ہفتوں سے باکس آفس پر قبضہ جمائے ڈائناسورز اس ہفتے بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ہے، فلم نے رواں ہفتے مزید 3کروڑ، 9لاکھ ڈالر بٹورے اور بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ جراسک پارک اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تاریخ کی پانچویں فلم بن گئی ہے۔ ادھر فلم انسائڈ آئوٹ اس ہفتے مزید 3کروڑ ڈالر آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ٹرمنیٹر جینیسز 2کروڑ 87لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.