تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:1

لاہور: فلم مولا جٹ کے ہدایت کار یونس ملک لاہور میں انتقال کر گئے

جیو نیوز - لاہور......... مولا جٹ، وحشی گجر، شیرخان اور ان جیسی متعدد مشہور فلموں کے ہدایت کار یونس ملک لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ صبح گوالمنڈی میں ادا کی جائےگی۔ ہدایت یونس ملک کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، انہوں نے تین بیٹوں، ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑ اہے۔ یونس ملک کے انتقال پر فلمی حلقوں نے گہرے غم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ یونس ملک نے اپنے کیئرئیر میں کئی شہرہ آفاق فلموں کی ہدایت کاری کی۔ ان میں ’’ضدی جٹ‘‘، ’وحشی گجر‘، ’’خانِ اعظم‘‘، ’’گوگا شیر’’دہشت خان‘‘،اور ’’شیر خان‘‘ شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.