تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:36

بریٹ لی رومانٹک کامیڈی ’ان انڈین‘ کے ہیرو بن گئے

جیو نیوز - بالی وڈ.........سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی کو کرکٹ سے کچھ فراغت ملی تو انھوں نے رخ کر لیا بولی وڈ کا۔ کراس کلچرل رومانٹک کامیڈی ’اَن انڈین‘۔ بریٹ لی کی بطور لیڈ ہیرو یہ پہلی فلم ہے، جس کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ کہانی ایک بھارتی نژاد آسٹریلوی سنگل مدر میرا کے گرد گھوم رہی ہے، جو خاندانی روایا ت ہٹ کر ایک غیر ملکی سے شادی کی خواہشمند ہے، حالانکہ میرا کے اہلخانہ اسکی بیٹی کے مستقبل کو لے کر خدشات کا اظہار کرتے ہیں، لیکن بریٹ لی، جو فلم میں ول کا رول کر رہے ہیں، میرا کے دل میں گھر کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور 2مختلف ثقافتوں اور قوموں کے بیچ نازک اور پیچیدہ مسائل کو اجاگر کرتی ’ان انڈین‘ اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.