تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:59

معروف مصری اداکار عمر شریف 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جیو نیوز - قاہرہ......بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار مصری عمر شریف قاہرہ میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 83 سال تھی۔ مصر کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار عمر شریف کی شہرت کا آغاز 1962ء کی فلم لارنس آف عریبیہ سے ہوا۔ ڈیوڈ لین کی اس فلم میں انہوں نے جو کردار ادا کیا اس کی پیش کش پہلے دلیپ کمار کو کی گئی تھی۔ تین برس بعد عمر شریف نے فلم چنگیز خان میں مرکزی کردار ادا کیا۔نوبیل انعام یافتہ روسی ادیب بورس پاسٹرناک کے ناول پر مبنی فلم ڈاکٹر ژواگو بنی تو اس میں مرکزی کردار عمر شریف نے ادا کیا، جو ان کی زندگی کا یادگار ترین کردار قرار پایا۔ ان کی بعد کی فلموں میں مک کناز گولڈ میں قانون سے بھاگے ہوئے ایک شخص کا کردار اہم ہے۔ آخری عمر میں وہ نسیان اور رعشہ کی بیماریوں میں مبتلا رہے۔ دنیا بھر میں فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.