تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:15

استاد سلامت علی خان کو بچھڑے 14 برس بیت گئے

جیو نیوز - لاہور...... موسیقی کے حوالے سے پاکستان کے معروف گھرانے شام چوراسی کے کلاسیک گلوکار استاد سلامت علی خان کی14 ویں منائی جارہی ہے۔ نامور موسیقار اور گلوکار استاد سلامت علی خان 12دسمبر 1934ءکو شام چوراسی ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خاں کے ساتھ ملکر اپنے والد استاد ولایت علی خاں سے موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ استاد سلامت علی خاں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خان کے ساتھ پہلی کلاسیک پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لئے۔ انہوں نے اپنے فرزند استاد شرافت علی خاں پر بے حد محنت کی اور دوسرے بیٹے شفقت علی خاں کی صورت میں نامور گلوکار تخلیق کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ کافی اور ٹھمری پر مہارت رکھنے والے گائیک کو اپنے گھرانے میں حضرت خواجہ غلام فرید کی ملتانی کافی کو نیا کلاسیکی انگ دینے کا شرف بھی حاصل ہے۔استاد سلامت علی خان کو پنج پٹیہ گلوکار کے لقب سے بھی نوازا گیا۔ استاد سلامت علی نے کلاسیکی گائیکی کی مختلف جہتوں میں کامیاب تجربات کرکے خود کو یکتا ثابت کر دیا اور ان ہی خدمات کے اعتراف میں انھیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ کلاسیکی موسیقی کی شان کہلانے والے استاد سلامت علی خان11 جولائی 2001 ءکو خالق حقیقی سے جا ملے مگر کلاسیکل موسیقی سننے والے انہیں بھلا نہ سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.