21 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:40
ماضی کے سپر ولن ’پران‘ کو بچھڑے 2برس بیت گئے
جیو نیوز - ممبئی.........بھارت کے معروف اداکار اور ماضی کے سپر ولن پران کو ہم سے بچھڑے 2برس گزر گئے۔ پران بالی وڈ کا ایسا نام، جس نے زیادہ تر شہرت ولن کے کردار سے پائی، 1940میں فلم یملا جٹ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بطور ہیرو کیا، اُن کی مشہور فلموں میں زنجیر، ڈان، رام اور شام، امر اکبر انتھونی، دنیا اور خاندان شامل ہیں۔ پران نے 350سے زائد فلموں میں کام کیا اور بے شمار ایوارڈز اپنے نام کیے۔ لائف ٹائم اچیومنٹ کے علاوہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا۔ پران نے طویل عرصے تک فلم انڈسٹری میں اپنے فن کا خوب لوہا منوایا۔ 12جولائی 2013ء کو 93سال کی عمر میں یہ عظیم فنکار چاہنے والوں کو ہمیشہ کے لیے سوگوار چھوڑ گیا۔