21 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:34
لاہوراسٹیج اداکارسخاوت نازکی رہائش گاہ پر چوری
جیو نیوز - لاہور .....لاہور کے علاقےاقبال ٹاون میں چوراسٹیج اداکارسخاوت نازکی رہائش گاہ سےلاکھوں روپےنقد، زیورات اوردیگرقیمتی اشیا ء چرا کر کے لے گئے۔پولیس کےمطابق چور دروازے توڑکر گھر میں داخل ہوئے،انہوں نےلاکھوں روپےنقد،زیورات اوردیگر قیمتی اشیاءسمیٹیں اورچلتےبنے،سخاوت ناز اپنی فیملی کے ساتھ 3 دنوں کے لئے فیصل آباد گئےہوئے تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔