تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:7

فلم "ایکس مین- اپوکلپس"کا ٹیزر ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک......ہالی وڈ کی بلا ک بسٹرسپر ہیرو ایکشن فلم "ایکس مین"کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ اس سلسلے کی نئی فینٹسی تھرلر فلم"ایکس مین- اپوکلپس"کا ٹیزر ٹریلر جا ری کر دیا گیا ہے۔برائن سنگر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں نامور ہالی وڈ اداکار جیمز میکوؤے، ہیو جیک مین ، جینیفر لارنس، مائیکل فیسبینڈر، آسکر آئیسیک، نکولس ہالٹ، روز برائن، سوفی ٹرنر، کوڈی اسمتھ اورٹیر شیریڈن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ہچ پارکر،لارن ڈونراور برائن سنگر کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گزشتہ حصوں کی طرح غیر معمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک میوٹنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جن میں ایک ٹیم کا جھکاؤ برائی کی جانب ہوتا ہے جبکہ دوسری ٹیم اچھائی کیلئے مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کرتی نظر آرہی ہے۔مارول انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ غیر معمولی ایکشن مناظر سے بھرپور یہ فینٹسی تھرلر فلم آئندہ سال ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت27مئی کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.