27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19
شا ہ رخ خان کی نئی فلم’ فین‘ کاپہلا آفیشل لو گو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی ......با لی ووڈ کے بے تاج با دشا ہ شا ہ رخ خان کی آ نے والی نئی فلم" فین" کا پہلا آفیشل لو گو ریلیز کر دیا گیا ہے۔
منیش شر ما کی ہدایا ت میں بننے والی فلم میں شا ہ رخ خان خود اپنے فین کا کر دار ادا کر رہے ہیں جوعام انسا ن ہے اور با لی ووڈ کے ہیرو شار رخ کا سب سے بڑا مداح ہے۔
یش راج بینر تلے بننے والی اس فلم کا لو گو شاہ رخ کے حقیقی مداحوں کی بھیجی گئی تصاویر کو ملا کر ترتیب دیا گیا ہے۔
اس فلم میں بالی ووڈ کی کوئی خو برو ہیروئن کاسٹ نہیں کی گئی کیو نکہ اس کی کہانی ایک مداح کے گر د گھو متی ہے جبکہ نئی اداکارہ ولوشاڈی سوزا( Waluscha De Sousa)اہم رو ل میں نظر آئیں گی ۔
فلم آئندہ سال 15اپریل کو دنیا بھر میں عام نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔