29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:44
سلمان خان ”سلطان“ میں سنجے دت کی شمولیت کے خواہش مند
جیو نیوز - ممبئی..........بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
اندرونی ذرائع کے مطابق سلمان خان کی طرف سے فلمساز آدتیہ چوپڑا سے درخواست کی گئی ہے کہ سلطان میں سنجے دت کو انکے استاد کے کردار کے لئےکاسٹ کیا جائے۔
واضح رہے اداکار سنجے دت آجکل پونے کی یروادا جیل میں اپنی پانچ سال کی سزا پوری کر رہے ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سنجے دت آئندہ سال جنوری میں جیل سے رہائی حاصل کر لیں گے۔
رپورٹ کے مطابق آدتیہ چوپڑا ابھی تک سلمان خان کی درخواست پر غور کررہے ہیں۔
سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ سنجے دت کے ساتھ کام کر کے بے حد لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ دوسری جانب سنجے دت رہائی ملنے کے فوراً بعد کام میں مصروف ہونے کے خواہش مند ہیں۔