30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:20
نئی دہلی:مودی سرکارنے بیف پر بنی دستاویزی فلم دکھانے سے روک دیا
جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارت میں گائے کے گوشت پر سیاست جاری ہے،نئی دہلی میں محکمہ اطلاعات و نشریات نے ایک فلم فیسٹول میں گائے کے گوشت کے موضوع پر بنی دستاویزی فلم دکھانے سے روک دیا ۔
ابھی نئی دلی میں کیرالہ گیسٹ ہاؤس پر گائےکےگوشت کےشبہےمیں پولیس چھاپے کے خلاف مذمتی بیانات کا سلسلہ رکا نہیں تھا کہ مودی سرکار نے ایک اور کارروائی کر دی۔
نئی دلی میں محکمہ اطلاعات ونشریات نے ڈاکو مینٹری فلم فیسٹول میں طالب علموں کے ایک گروپ کو گائے کے گوشت کے موضوع پر بنی دستاویزی فلم دکھانے سے روک دیا ۔فیسٹول کے منتظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کا اسکرپٹ دو ہفتے پہلے ہی حکومت کو بھجوا دیا تھالیکن حکومت نے عین وقت پریہ کہہ کر میلے میں فلم دکھانےسے روک دیا کہ اس سےمسائل کھڑے ہونےکا خدشہ ہے۔
ادھر کیرالہ کے وزیراعلیٰ کے بعد کرناٹک کےوزیر اعلی ٰنے بھی گائے کے گوشت کے معاملے پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا،بولے کہ انہوں نے آج تک بیف نہیں کھایا لیکن اب کھائیں گے،کیوں کہ بیف کھانا ان کا حق ہےاور انہیں اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے سانحہ دادری پر بھی مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ،بولے ہندو انتہا پسند جماعتیں بجرنگ دل،سری راما سینا،وشوا ہندو پریشد ،بی جے پی کی آشیرباد سے عدم برداشت کو ہو ادے رہی ہیں۔