تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:1

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی نئی رومینٹک فلم’’بائے دی سی‘‘کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ......ہالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے شوہر بریڈ پٹ کی ڈرامے سے بھرپور نئی رومینٹک فلم"بائے دی سی"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی1970کی دہائی میں فرانس کی ایک ایسی نامور ڈانسر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے شوہرکیساتھ ناخوش زندگی بسر کر رہی ہوتی ہے اورشدید ذہنی پریشانی کا شکار ہو جاتی ہے ،تاہم شہر سے دور ایک پر سکون مقام پر رہائش اختیار کرنے کے بعد دونوں کو اپنی زندگی کے بارے میں سوچنے کا موقع مل جاتا ہے۔

پروڈیوسر و ہدایتکارہ انجلینا جولی نے اس فلم کی کہانی تحریر کی ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت 13نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.