31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:0
نئی ہالی وڈفلم’’ دی کنڈیمڈ2 ‘‘کاٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی وڈفلم" دی کنڈیمڈ2 "کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ایکشن ، تھرل اور سسپنس سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کولائینز گیٹ اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹوڈیوز کے تحت 6نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
ہدایتکار رائیل رینی کی اس فلم کی کہانی ایک حقیقی گیم شو کے گِرد گھوم رہی ہے۔اس شو میں تمام کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ خطرناک گیمز کھیلنے کیلئے مجبور کیا جاتاہے۔پھر جو شخص زندہ بچ جائے وہی گیم کا فاتح قرار پاتا ہے۔
نیو میکسیکو سٹی میں عکس بند کی گئی اس فلم میں نامور ریسلنگ اسٹار رینڈی اورٹن مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کے دیگر اداکاروں میں ایرک رابرٹ ، ویس اسٹوڈی، اسٹیون مائیکل، ایلکس نائٹ، میتھیو پیچ اوراوڈرے والٹرز شامل ہیں۔