تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:32

ایشوریا رائے بچن یکم نومبر کو 42ویں سالگرہ منائیں گی

جیو نیوز - ممبئی......سابقہ مس ورلڈ ،بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بچن کل یکم نومبر کواپنی 42ویں سالگرہ منائیں گی ۔ یکم نومبر1973کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہرمنگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا1994میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پرپہنچیں۔1997میں مانی رتنم کی تامل فلمIruvarسے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ایشوریا نے بالی ووڈ میں قدم 1997میں فلم’’اور پیار ہوگیا‘‘سے رکھا تاہم بالی ووڈ میں انہیں پہلی کامیابی فلم"ہم دل دے چکے صنم "سے ملی ۔

اس کے بعد ایشوریا نے تال،جوش،محبتیں، دیوداس،دھوم2،گرو،سرکار،جودھا اکبراورEnthiran(روبوٹ ہندی ورژن)سمیت40سے زائدتامل،ہندی،بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ایشوریا رائےء2007میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اداکاربیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اورنومبر2011میں ایک بیٹی ارادھیا کی ماں بنیں۔2009ء میں ایشوریا رائے بچن کو بھارت کےچوتھے بڑےسویلین اعزاز ’’پدما شری‘‘سے نوازا گیا۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد ایشوریا نے بالی ووڈ کو وقتی طو ر پر خیر با د کہہ دیا تھااور پھر طو یل وقفےکے بعد اس سال 2015میں فلم ’’جذبہ‘‘ میں بھر پور ایکشن رول سے دبنگ انٹری دی۔اس فلم کی کامیابی کے بعد ایشوریا رائے نے با لی ووڈ کی دو مزید فلمیں سائن کر لی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.