تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:4

ممبئی:17ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا آغاز

جیو نیوز - ممبئی......17ویں بین الاقوامی ممبئی فلم فیسٹیول’’جیو مامی‘‘کا شاندار آغازہو گیا ہے جس میں کترینہ کیف، عالیہ بھٹ ، اور سدھارتھ ملہوترا سمیت لاتعداد بالی وڈ ستاروں نے شرکت کر کے فیسٹیول کو چار چاند لگا دئیے۔

ممبئی میں ہونیوالے اس فلم فیسٹیول میں کئی فلمسازوں نے شرکت کی ۔ان کےعلاوہ بالی وڈ کےلا تعدادستاروں نے بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سدھارتھ کے علاوہ انیل کپور، انوپم کھیر ، ابھیشیک، کرن راؤ، جاوید اختر، شبانہ اظمی ، ہریتک روشن، رمیش سپی اورراج کمار ہیرانی سمیت کئی فنکاروں اور فلم ساز وںنے فیسٹیول میں شرکت کی۔

اس فیسٹیول میں کئی فلمیں بھی بڑے پردے پر دکھائی گئیں جن میں ملالہ یوسف زئی کی امریکی دستاویزی فلم’’ہی نیمڈ می ملالہ‘‘بھی پیش کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.