2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 1:48
دپیکا پڈکون ”ہالی وڈ“ پر راج کرنے کے خواب سجانے لگیں
جیو نیوز - ممبئی.........بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈ کون کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد ہالی وڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا اراد ہ رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وہ ”فاسٹ اینڈ فیوریس“جیسی فلموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتیں۔ اداکارہ کاکہناتھا کہ وہ ہالی وڈ میں” رام لیلا“ جیسی فلموں کو پروموٹ کرنازیادہ پسند کریں گی۔
جب میڈیا کی طرف سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گھر میں بھی اسٹار کی طرح رہتی ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وہ گھر میں بالکل عام زندگی گزارتی ہیں۔ 29سالہ اداکار کی نئی آنے والی فلموں میں امتیاز علی کی ”تماشا“ اورسنجے لیلا بھنسالی کی ”باجی رائو مستانی“ شامل ہیں۔