2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:59
بیٹی اداکاری کے میدا ن میں آنا چاہتی ہے‘ شاہ رخ
جیو نیوز - ممبئی.......... شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی تو سب کی پسندیدہ ہے ہی لیکن خود شاہ رخ کو بھی کاجول بہت پسند ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا کاجول کے نقش قدم پر چلے اور ان سے سیکھے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے بچے آریان، سہانا اور ابرام ابھی چھوٹے ہیں اور اپنے کیریئر کے امکانات پر غور نہیں کر سکتے تاہم ان کی بیٹی سہانا اداکاری کے میدان میں آنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سہانا اکثر اپنے اسکول میں مختلف ڈراموں میں حصہ بھی لیتی ہیں تاہم اگر سہانا کے لیے کسی رول ماڈل کا انتخاب کرنا ہو تو شاہ رخ کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی کاجول کے نقشِ قدم پر چلے۔