2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:30
باکس آفس پر دی مارشن کا راج برقرار، مزید 1کروڑ14لاکھ ڈالرکماڈالے
جیو نیوز - ہالی وڈ.....سائنس فکشن ڈراما فلم ’’ دی مارشن‘‘ کا باکس آفس پر راج برقرار ہے۔فلم ’’دی مارشن‘‘ نے رواں ہفتے مزید ایک کروڑ 14 لاکھ بٹورنے میں کامیاب رہی۔ اپنی ریلیز سے اب تک فلم مجموعی طور پر اٹھارہ کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر کماچکی ہے ۔
خوف اور مزاح سے بھرپور ’’گوزبمپس‘‘ ایک کروڑ ڈالر کما کر اس ہفتے بھی دوسرے نمبر پر رہی۔ہدایتکار روب لیٹرمین کی یہ فلم بیسٹ سیلنگ ناول پر بنی ہے ۔فلم میں ایسے نوجوانوں کی کہانی پیش کی گئی ہے جو غلطی سے صدیوں قدیم جادو کو توڑ کر پورے ٹاؤن کو مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں۔
اسٹیون اسپیل برگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’برج آف اسپائز‘‘ اِکاسی لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ اس ہفتے بھی تیسرے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔