2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 23:32
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جیو انٹرٹینمنٹ کے صدر ہو گئے
جیو نیوز - کراچی......عالمی شہرت یافتہ براڈکاسٹر اور پاکستانی میڈیا کے سپر اسٹار ڈاکٹرعامرلیاقت حسین جیوانٹرٹینمنٹ کےصدرہوگئے۔
عامر لیاقت حسین جنگ گروپ کے گروپ ایڈیٹر(مذہبی امور) کی ذمے داریاں بھی سرانجام دیں گے۔ عامر لیاقت حسین جلد جیو کی اسکرین پر نظر آئیں گے۔
دنیا کے500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست میں عامر لیاقت کا نام تیسری بار شامل کیا گیا ہے، عامر لیاقت حسین نے میڈیا انڈسٹری نے نئی جہتیں متعارف کرائی ہیں اور وہ رمضان کی طویل ترین نشریات کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔