4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:49
گیتا کہیں پاکستان جانے کا مطالبہ نہ کردے، سلمان خان
جیو نیوز - ممبئی .........بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ گیتا کو اپنا خاندان جلدی مل جائے۔
اس کے ساتھ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ جس قدر محبت بلقیس ایدھی اور ان کے بیٹے نے گیتا کو دی ہیں اتنی ہی محبت اسے اپنے اہل خانہ سے بھی ملے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسے اتنی محبت نہ ملے اور وہ یہاں سے واپس جانے کا مطالبہ کرنے لگے۔
سلمان نے بلقیس ایدھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہامیں ان کا دل و جان سے شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے گیتا کو اتنی اچھی طرح رکھا۔