تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:43

کراچی : فنکار برادری بھی بھتہ خوروں کے نشانے پر آگئی

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں بزنش کمیونٹی کے بعد فنکار برادری بھی بھتہ خوروں کے نشانے پر آگئی ہے،ادا کارہ نیلو فر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کیا جارہا ہے اور پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

کراچی میں بھتہ خور ایک بار پھر بےلگام ہوگئے ہیں،لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ کے تاجروں کے بعد کراچی کے شوبز کے ستارے بھی محفوظ نہیں رہے۔

کلفٹن میں رہائش پذیر اداکارہ نیلوفر سدرا خان کے مطابق بھتہ خور پہلے تو 6 ماہ انہیں فون پر دھمکاتے رہے، پھر ان کی ہمت اتنی بڑھی کہ چار اکتوبر کو 3 بھتہ خور ان کے گھر آئے اور بھتے کی ادائیگی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے کرچلے گئے ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کی شکلوں سے بھی واقف ہیں،لیکن بوٹ بیسن پولیس روایتی سستی سے کام لے رہی ہے اور ملزمان کے خاکے بنانے کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا،انہوں نے اس موقع پر پولیس سے سیکیورٹی دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔

بوٹ بیسن تھانے کے تفتیشی افسر رفیق اعوان کے مطابق اداکارہ کا موبائل فون فارنزک ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا ہے،جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی جس کے آتے ہی تفتیش کا آغاز ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.