5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:35
’’شاندار‘‘ کیریئر کی پہلی فلاپ فلم ہے، عالیہ بھٹ
جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلم ’شاندار‘ کی ناکامی کیلئے میرے لئے مایوس کن ہے اور یہ میرے کیریئر کی پہلی فلاپ فلم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ میری فلم شاندار کیریئر کی پہلی فلاپ فلم بنی ہے اور یہ بات میرے لئے کافی مایوس کن ہے۔
عالیہ نے کہا کہ مایوسی کسی بھی فلم کا حصہ ہوتی ہے اور اب میں اس سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں، فلم شاندار میں عالیہ بھٹ کے ہمراہ شاہد کپور نے اہم کردار ادا کیا تھا، فلم ریلیز سے قبل ہٹ فلم کے طور پر دیکھی جارہی تھی تاہم ریلیز کے بعد فلم نہ تو باکس آفس پر کچھ کمال دکھا سکی اور نہ ہی شائقین کو خاص پسند آئی۔